How To Register ur
- Home
- How To Register ur
English | اردو
بہاری رشتہ آپ کو خوش آمدید کہتا ہے اور اس بات کی یقین دلاتا ہے کہ رشتے کے حوالے سے آپ کی فراہم کردہ معلومات (پروفائل) انتہائی محفوظ اور سیکرٹ رکھا جاتا ہے جوصرف ضرورت مند والدین کو دیکھائے جاتے ہیں۔
(بہاری رشتہ) میں رجسٹریشن کے لیے فارم مبلغ دو ہزار روپے میں (بہاری رشتہ ) کے مخصوص کردہ سٹی نمائندہ جو پاکستان کے تمام شہرکے بہاری کالونیز میں موجود ہیں رابطہ کرکے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
فارم کو پُر کرنے کے لئے ضروری ہدایت
فارم کو پُر کرنے کے لئے ضروری ہدایت فارم کے پست پر دی گئی ہے۔ ہدایت کے مطابق فارم کو فل کریں اور دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر سینڈ کر یں۔
میچ میکنگ کا طریقہ کار
انٹری پروسس مکمل ہونے کے بعد (بہاری رشتہ)آپ کو (بہاری رشتہ آفس) جو آپ کو محلے میں قائم کر دی گئی ہے آپ کو آفس کا کنٹیکٹ نمبر بھیجے گا اور آپ کی انفارمیشن (بہاری رشتہ آفس) کو بھی ارسال کر دی جائے گی جو آپ سے خود رابطہ کرے گا۔ تاہم آپ خود بھی ہمارے (بہاری رشتہ آفس) سے رجوع
کر سکتے ہیں۔
بہاری رشتہ آفس میں ہمارامنتخب نمائندہ ہماری ویب سائیٹ پر موجود ہ آپ کو آپ کے معیار بمطابق شہر، عمر ، تعلیم، عہدہ یا جس طرح کا آپ کو رشتہ مطلوب ہو ون لنک رشتہ ڈیٹابیس کے ذریعے میچ میکنگ کرائے گا۔ رشتہ پسندآنے کی صورت میں ہمارانمائندہ آپ کی طرف سے پروپوزل بھیجے گا۔ جس کی اطلاع ہمارا دوسرے شہر کا نمائندہ دوسرےفیملی تک پہنچائے گا۔ اور دوسری فیملی کو آپ کے مکمل کوائف فراہم کرے گا۔ پروپوزل قبول ہونے پر آپ کے شہر کانمائندہ آپ کو مطلع کرے گا۔اس طرح دونوں شہر میں موجود(بہاری رشتہ آفس) کے نمائندگان آپ دونوں فیملیز میں کمیونیکیشن کے فرائض سرانجام دے گا اور رشتہ سے متعلق تمام آگاہی فراہم کرے گا۔ تاہم رشتہ کی مکمل چانچ پڑتال کے لئے آپ کا اپنے سورسز کا استعمال بھی لازم ہے۔











میزبانی کی خدمات
بہاری رشتہ دو فیملیز کو آپس میں ملوانے کے لئے اپنی میزبانی کی خدمات بھی پیش کررہا ہے۔ جس کی تفصیل ہائر ہوسٹس کے لسٹ میں دی گئی ہے۔