بہاری رشتہ ایک منفرد اور بے مثال ادارہ ہے

بہترین رشتوں کی تلاش کے لیے

بہاری رشتہ والدین کی اپنے  بچے اور بچیوں کے رشتوں کے حوالے سے درپیش پریشانیوں کو  حد درجہ کم کرتے ہوئے ان کے لیئے ایک مناسب رشتے کی تلاش میں بہترین مددگار ہے۔ 

اسلام میں میاں بیوی کا کیا کردار ہے؟

اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتے ہیں

هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَأَنتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ

آپ کی/کا شریک حیات آپ کے لیے لباس ہیں (آرام، عفت اور تحفظ کی مثال) جیسا کہ آپ ان کے لیے ہیں

(سورہ بقرہ , 2:187)

ہمارا تعارف

پاکستان کے مختلف شہروں میں رہنے والے بہاری برادری سے تعلق رکھنے والے بچے اور بچیوں کے رشتے کے حوالے سے ایک منفرد اور بے مثال ادارہ(بہاری رشتہ) قائم کیا گیا ہے

مشرقی پاکستان سے ہجرت کر کے آئے ہوئے پاکستانی جوصوبہ خیبرپختون خواں کےشہرڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، بنوں، نورنگ ،کوہاٹ

صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ لاہور، فیصل آباد، راوالپنڈی ، اٹک ،لالہ موسی، گوجرانوالہ ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر،سرگودھا، سیالکوٹ ، رحیم یار خان ، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، گجرات، ساہیوال، چنیوٹ ، حافظ آباد، خانیوال، منڈی بہاوالدین ، جہلم، ڈسکہ، گوجرہ، جڑانوالہ، لودھراں ، حاصل پور، میانوالی ، کندیا ں، بھالیاں اور بھکر

صوبہ  سندھ کے شہر سکھر، حیدر آباد،کوٹری ، ڈھابے جی ،کراچی

صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ ، جھل مکسی، جیکب آباد  میں آباد ہیں۔

بہاری رشتہ ان کے  بچے اور بچیوں کے رشتے کے حوالے سےہم ایک بہترین سروس مہیا کر رہےہیں ۔

ا یسے افراد جو اپنے بچے /بچیوں  کی تعلیمی قابلیت، عمر ، عہدہ، برادری، مذہب یا  شہر کے اعتبار سے بہترین رشتہ کی تلاش میں ہیں ۔تو اب ایسے افراد کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے

کیونکہ(بہاری رشتہ) ہم جانتےہیں۔کہ یہ بات کتنی مشکل اور تکلیف دہ ہےکہ جب کوئی فیملی آپ کی پیاری بیٹی کو دیکھنے کے بعد رسپانس نہیں کرتا۔ اسی طرح ہم یہ بھی جانتےہیں ۔ کہ اس وقت آپ کتنا پریشان ہوتے ہیں جب آپ اپنے پیارے بیٹے کے لئے کئی لڑکیاں دیکھتے ہیں لیکن ان میں سے کوئی ایک بھی آپ کی پسند اور معیار پر پورا نہ اترے۔

اس طرح آپ کونہ صرف شہر، شہر کے چکر لگانے پڑتے ہیں بلکہ  بعض جگہ رشتہ نہ سمجھ آنے پر انکار میں شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ جس میں صرف آپ کا پیسہ اوروقت ضائع نہیں ہوتا بلکہ بعد ازا ں تعلقات بھی خراب بھی ہوتے ہیں۔

لیکن اب نہ ہی وقت اورنہ ہی  پیسے کا ضیاع  اورخاص طور پر نہ ہی کوئی دل آزاری کیونکہ ہم آپ کو ایک ایسی سروسز مہیا کر رہےہیں ۔جس میں ان تمام باتوں کا خاص طور پر خیال رکھا گیا ہے۔ جس میں نہ تو آپ کوشہر، شہر کے چکر لگانے پڑیں گےاور نہ ہی بہترین رشتہ کی تلاش میں آپ کو مختلف لوگوں سے بار بار کہنے کی ضرورت ہے۔اور نہ ہی کہیں انکار کی صورت میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا

ہم(بہاری رشتہ) یہ بھی جانتےہیں کہ بسا اوقات مناسب رشتہ نہ ملنے پر ۔ اور اس ڈر سے کہ کہیں آپ کی  پیاری بیٹی کی عمر زیادہ نہ ہو جائے۔ عجلت میں بے جوڑ رشتہ پر بھی سمجھوتہ کر بیٹھتے ہیں ۔ اس لیے ہم آپ کو ایسی تمام سہولیات فراہم کر  رہےہیں، جو آپ کے معاملات کو آسان بناتا ہے۔

پاکستان کے تمام شہروں سے، جہاں بہاری برادری کا خاندان مقیم ہے، شادی کے امیدوار کے پروفائل کو رجسٹر کر کےشادی کے رشتے کا 1-لنک ڈیٹا بیس تیار کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا بہاری رشتہ آپ کو مکمل یقینی دلاتا ہے کہ آپ کا فراہم کردہ ریکارڈ/پروفائل مکمل طور پر محفوظ ہے ۔ جس کا ریکارڈ  صرف بہاری رشتہ سینٹر میں ہی موجود  ہوگا۔ جو  صرف ضرورت مند والدین/سرپرست کو دکھائی جائے گی۔

لہذابہاری رشتہ  آپ کو آپ کی بیٹی/بیٹے کے رشتے کے لیے ایک بہت ہی آسان پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

دیکھیں بہاری رشتہ کس طرح آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

پریشانی کے بغیر

ہدایات کے مطابق فارم پُر کریں۔

رجسٹریشن کے لیے فارم مبلغ  ایک ہزار  روپے میں بہاری رشتہ کے مخصوص کردہ سٹی نمائندہ جو پاکستان کے تمام شہرکے بہاری کالونیز میں موجود ہیں رابطہ کرکے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

صحیح شریک حیات تلاش

ہمارامنتخب نمائندہ ہماری ویب سائیٹ  پر موجود ہ آپ کو آپ کے معیار بمطابق شہر، عمر ، تعلیم، عہدہ  یا جس طرح کا آپ کو رشتہ مطلوب ہو  ون لنک  رشتہ ڈیٹابیس   کے ذریعے میچ میکنگ کرائے گا

دو خاندانوں کو اکٹھا کرنے کے لیے میزبانی کی خدمت

بہاری رشتہ دو فیملیز کو آپس میں ملوانے کے لئے اپنی میزبانی کی خدمات بھی پیش کررہا ہے۔ جس کی تفصیل  ہائر ہوسٹس  کے لسٹ میں دی گئی ہے۔

آئیے آپ کے لیے صحیح شریک حیات تلاش کریں۔

بہاری رشتہ)  کا بنیادی مقصد پورے پاکستان کی بہاری کمیونٹی کے لیے ان کے بچے اور بچیوں کے رشتے کے حوالے سے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس کے ذریعے والدین اپنا قیمتی وقت اور پیسہ ضائع کیے بغیر اپنی پسند اور خواہش کے مطابق اپنے بچوں / بچیوں کےلیئے ایک مناسب رشتے تک فوری رسائی حاصل کر سکیں۔علاوہ ازیں (بہاری رشتہ) والدین کی اپنے  بچے اور بچیوں کے رشتوں کے حوالے سے درپیش پریشانیوں کو  حد درجہ کم کرتے ہوئے ان کے لیئے ایک مناسب رشتے کی تلاش میں بہترین مددگار ہے۔